Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا کے  50 ہزار کیسز کا خدشہ

شائع 04 اپريل 2020 03:55pm

پاکستان میں رواں ماہ کے آخر تک کورونا کیسز کی تعداد پچاس ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے ، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی۔ بتایا تین سو چھتیس ملین ڈالر کی لاگت سے صحت ایمرجنسی پلان لاگو کردیا ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات کی رپورٹ اور قیدیوں کی رہائی کے خلاف اپیل پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا گیا۔

وفاقی حکومت نے خدشہ ظاہر کیا کہ پچیس اپریل تک پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد پچاس ہزار تک پہنچ سکتی ہے،  ان کیسز میں 41 ہزار 482 معمولی، 7 ہزار 24 سنگین اور 2 ہزار 392 تشویش ناک نوعیت کے ہوسکتے ہیں۔

کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد یورپ سے کئی گنا کم رہے گی، رپورٹ میں وفاقی حکومت نے کورونا کے خلاف اقدامات سے بھی آگاہ کیا، بتایا 336 ملین ڈالرکی لاگت سے ایمرجنسی ہیلتھ پلان لاگو کردیا گیا ہے جس میں بیرون ملک سے آنے والی امداد بھی شامل ہے۔

رواں ماہ کے آخر تک مشتبہ مریضوں کی ٹیسٹنگ سہولت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے 154 اضلاع میں مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔